پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

اراکین پارلیمنٹ کے ٹیلی فون ٹیپ کیے جانے کی نوبت کیوں پیش آئی۔کلک کر کے جانئے

datetime 20  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد۔۔۔۔۔ سینیٹ قواعد و ضوابط اور استحقاق کی قائمہ کمیٹی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے ملکی اہم شخصیات سمیت اراکین پارلیمنٹ کے ٹیلی فون ٹیپ کیے جاتے ہیں۔
طاہر حسین مشہدی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کے اجلاس کے دوران سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کمیٹی کوآگاہ کیاکہ انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے ان سمیت دیگر پارلیمنٹرینز کے ٹیلی فون ٹیپ کیے جاتے ہیں۔ انھوں نے کمیٹی کو ایک لیٹر بطور ثبوت پیش کیا جس میں ان کے فون کو ٹیپ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ رکن کمیٹی اسلام الدین شیخ نے کہا کہ سیاستدانوں کے فون ٹیپ کیے جاتے ہیں، کئی بار میں نے فون پر پیغام دیا ہے کہ ہم نہ ہی انڈین ہیں اور نہ ہی ایجنٹ ، ہمارے فون کیوں ٹیپ کیے جا رہے ہیں۔اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو ا فتاب سلطان نے کمیٹی کو بتایا کہ ان کے فون کو ٹیپ کرنے کے حوالے سے انھیں کوئی معلومات حاصل نہیں ہیں، یہ لیٹر جعلی ہے اس کی انکوائری کی جائے گی، وزیراعظم سمیت سابق وزرائے اعظم نے کبھی کسی کا فون ٹیپ کرنے کے احکام نہیں دیے،البتہ کسی کا فون ٹیپ کرنا ہو تو مجھ سے منظوری حاصل کی جاتی ہے اور مجھے علم ہوتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ کسی پارلیمنٹیرین اور صحافی کا ا?ج تک کبھی فون ٹیپ نہیں کیا گیا، ا?ئی بی ٹیلی فون ٹیپ نہیں کر رہی، کسی اورکے بارے میں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے، ا?فتاب سلطان نے بتایا ہے کہ 98 فیصد سے زیادہ دہشت گردی میں ملوث لوگوں کے ٹیلی فون ٹیپ کیے جا رہے ہیں، بعض سفارت خانوں کے ٹیلی فونزکو ٹیپ کرنا پڑتا ہے لیکن یہ بھی بعض ناگزیر حالات میں ہی کرنا پڑتا ہے،



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…