پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

اعتزاز احسن بھی دھاندلی کا وائٹ پیپر لے آئے

datetime 19  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے اپنی اہلیہ بشریٰ اعتزاز کے حلقے میں مبینہ دھاندلی کے خلاف وائٹ پیپر جاری کردیا۔لاہور میں میڈیا کے سامنے اپنی اہلیہ بشریٰ اعتزاز کے حلقے این اے 124 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حلقے میں الیکشن کمیشن افسران نے فرضی نتائج بنائے جبکہ کاؤنٹر فائل کے بارے میں افسران عجیب باتیں کررہے ہیں اور کہتے ہیں کہ 5 بیگز میں فارم نکلنا سہواً غلطی ہے لیکن 33 بیگ سے فارم نکلنا سہواً غلطی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے حلقے میں 107 بیگ ایسے تھے جن کی سیلیں ٹوٹی ہوئی تھیں جس کے بعد الیکشن کے شفاف ہونے پر شکوک وشبہات جنم لیتے ہیں۔واضح رہے کہ 11 مئی 2013 کو ہونے والے انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 میں مسلم لیگ (ن) کے شیخ روحیل اصغر نے ایک لاکھ 19 ہزار 289 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی جب کہ ان کے مقابلے میں تحریک انصاف کے ولید اقبال 42 ہزار 119 ووٹ لے کر دوسرے اور بشریٰ اعتزاز 7 ہزار 22 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہی تھیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…