اسلام ا باد۔۔۔۔: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل ڈاکٹرملیحہ لودھی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔سراج الحق نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ انبیاء4 اور آسمانی کتب کے احترام کے لیے قانون سازی کرے۔سراج الحق کا ملیحہ لودھی سے کہنا تھا کہ پاکستانی مندوب کی حیثیت سے عالمی برادری پر توہین رسالت کے نازک مسئلہ کی اہمیت اجاگر کریں۔امیر جماعت اسلامی کو یقین دہانی کرواتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا عالمی برادری کو پاکستان کے مسائل سے آگاہ کرنے کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لا?ں گی۔