جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہاشم آ ملا نے ویوین رچرڈز سے اعزاز چھین لیا

datetime 19  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

ڈربن۔۔۔۔۔ جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار بلے باز ہاشم ا ملا نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین پانچ ہزار رنز بنانے کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ہاشم ا ملا نے جمعہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 66 رنز کی شاندار باری کھیلی اور اسی دوران ایک روزہ میچوں میں پانچ ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ہاشم ا ملا نے یہ اعزاز 104ویں میچ میں حاصل کیا جبکہ یہ ان کی ایک روزہ کرکٹ میں 101ویں اننگ تھی جو ایک عالمی اعزاز ہے۔اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز سر ویوین رچرڈز کے پاس تھا جنہوں نے 114 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، استار بلے باز نے یہ اعزاز 87۔1986 میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں کیا جس میں انہوں نے 58 رنز کی باری کھیلی تھی۔ہاشم ا ملا اب تک 104 ایک روزہ میچوں کی 101 اننگ میں 53.13 شاندار اوسط سے پانچ ہزار 12 رنز اسکور کر چکے ہیں۔اس کے علاوہ تیز ترین پانچ ہزار مکمل کرنے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے نئے قائد ویرات کوہلی نے جنہوں نے 114ویں اننگ میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔اس فہرست میں چوتھا اور پانچواں نمبر بھی عظیم ویسٹ انڈین بلے بازوں برائن لارا اور گورڈن گرینیج کا تھا جنہوں نے بالترتیب 118 اور 121 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…