واشنگٹن۔۔۔۔ امریکی سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست ڈیلویئر میں امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے مکان کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے لیکن وہ اس وقت مکان میں موجود نہیں تھے۔
سیکرٹ سروس کے رابرٹ ہوبیک نے امریکی ٹی وی چینل سی این این کو سے بات کرتے ہوئے کہا ’امریکی نائب صدر کے مکان کے قریب سے ایک گاڑی تیز رفتار میں گزری اور کئی گولیاں چلائی گئیں۔‘
رابرٹ ہوبیک نے مزید بتایا کہ گرینول کے علاقے میں فائرنگ عام سڑک سے کی گئی۔ یہ واقعہ ایک بج کر پچیس منٹ جی ایم ٹی پر پیش آیا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے مکان کے قریب فائرنگ ہو گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں