پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

کراچی کی ڈبل شاہ ماں بیٹی کی ہوش رباء کہانی ،تفصیلات کیلئے کلک کریں

datetime 19  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔پولیس نے رقم ڈبل کرنے کا جھانسہ دیکر لوٹ مار کرنیوالی ماں بیٹی کے خلاف 10 سے زائد مقدمات جنھیں اے کلاس قراردیا گیا تھا کے چالان جمع کرا دیے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے 10 سے زائد تھانوں کی حدود میں گھروں میں گھس کر لوٹ مار کرنے والی رشیدہ اوراس کی بیٹی صغراں بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالتوں میں جمع کردیے جنھیں سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا۔ضلع غربی کی عدالت کے پبلک پراسیکیوٹر سید شمیم احمد نے عدالت کو بتایا رشیدہ اور صغراں نے 2 ماہ کے دوران کراچی کے 10 سے زائد تھانوں کی حدود میں وارداتیں کیں دونوں خواتین گھروں میں گھس کرخواتین کورقم اور طلائی زیورات ڈبل کرنے کا جھانسہ دیتی اور پھر طلائی زیورات اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہوجاتی تھیں۔ماں بیٹی نے عارف کے گھر میں داخل ہوکر بتایا کہ وہ ٹیوشن پڑھاتی ہیں جب انھیں منع کیا گیا نوسرباز خواتین نے اہل خانہ کو ان کے رشتے داروں کے بارے میں بتایا اور کہا کہ وہ منگھوپیر کے علاقے سے ا?ئی ہیں اور دعا کرنا چاہتی ہیں جس کے بعد انھوں نے دھاگا منگوایا اس کے ٹکرے کیے اور شبدے بازی کرتے ہوئے اسے جوڑدیا پھر گھر میں رکھی رقم اور زیورات کو ڈبل کرنے کا جھانسہ دیکر تمام رقم لوٹ لی اور فرار ہوگئیں۔وکیل سرکار نے انکشاف کیا کہ دونوں کے خلاف رضویہ سوسائٹی، عزیز بھٹی، گلستان جوہر، شارع فیصل، اورنگی ٹاؤں، گزری، مبینہ ٹاؤن، سمیت دیگر تھانوں میں محمد صادق، افتخار احمد، عبدالطیف، محمد سجاد، محمد مجید، جاوید عباس، شیخ تنویر، ہاشم علی و دیگر شہریوں کی مدعیت میں مقدمات درج ہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…