جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پر سکون نیند چاہتے ہیں تو شراب اور منشیات سے دور رہیں،محققین

datetime 19  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن۔۔۔۔۔ محققین کا کہنا ہے کہ لڑکپن میں کم سونے والے بچوں کے مستقبل میں شراب اور منشیات استعمال کرنے اور ’پشیمانی‘ کا باعث بننے والے جنسی رویہ اپنانے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
امریکی سائنسدانوں کی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ کم سونے والے لڑکے اور لڑکیاں اچھی نیند لینے والوں کے مقابلے میں مستقبل میں غلط طرز عمل کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ والدین کو اپنے ان بچوں کی نیند کا خاص خیال رکھنا چاہیے جو بلوغت کی حدوں کو چھو رہے ہیں۔محققین نے اس تحقیق کے دوران آٹھ برس تک امریکہ کے ساڑھے چھ ہزار سے زیادہ لڑکوں اور لڑکیوں کا تجزیہ کیا ہے۔
انہوں نے 1994 سے لے کر 2002 تک ان کی سونے کی عادات اور شراب اور منشیات کے استعمال پر سروے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے۔سروے کے دوران پتہ چلا کہ ایسے لڑکے اور لڑکیاں جنھیں کم از کم ہفتے میں ایک مرتبہ سونے میں مشکل ہوتی تھی، ان کے شراب نوشی اور منشیات کے استعمال کے علاوہ ایسے جنسی تعلقات میں ملوث ہونے کے امکانات زیادہ تھے جن پر وہ بعد میں پشیمان ہوتے تھے۔
نتائج سے یہ بھی پتہ چلا کہ جس فرد میں نیند کا مسئلہ زیادہ تھا اس میں یہ عادات زیادہ پختہ تھیں۔
ایسے افراد جنھیں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر مشکل سے نیند آنے کا مسئلہ درپیش تھا ان میں شراب اور منشیات کے استعمال کا معاملہ دیگر کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ پایا گیا۔محققین کو پتہ چلا کہ جو لڑکے اور لڑکیاں اس عمر میں اوسط نیند کے دورانیے سے ایک گھنٹے زیادہ سوتے تھے ان میں زیادہ شراب نوشی یا منشیات کے استعمال کا رجحان کم تھا۔اداہو سٹیٹ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی پروفیسر اور اس تحقیق کی روحِ رواں ماریا وونگ کا کہنا ہے کہ ’زیادہ تر ہم یہی سمجھتے ہیں کہ نیند ضروری نہیں لیکن ہمارے نتائج بتاتے ہیں کہ اچھی نیند مستقبل میں بہت سے مسائل سے بچاتی ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’والدین کو لڑکپن کے دور میں اپنے بچوں سے صرف ان کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں پر ہی نہیں بلکہ ان کی نیند کے بارے میں بھی بات کرنی چاہیے اور ان کے سونے کا وقت معین کرنا چاہیے۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…