جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

الطاف حسین نے وزیر اعظم سے سندھ میں مارشل لا لگانے کا مطالبہ کر دیا

datetime 19  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن۔۔۔۔۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں امن وامان کے قیام کے لیے مارشل لا لگانے کا اعلان کریں اور وہ اس سلسلے میں صدر مملکت سے باقاعدہ درخواست کریں کیوں کہ دہشت گرد معصوم شہریوں کو ہر روز قتل کررہے ہیں اور ملک کو 70 فیصد ریونیو فراہم کرنے والے شہر کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ ایک طرف فوج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں مصروف ہے تو دوسری جانب دہشت گرد نہتے اور معصوم شہریوں کو قتل کررہے ہیں اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال اسی وقت بہتر ہوسکتی ہے جب وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ فوری مستعفی ہوں اس کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز کے پاس اتنی تعداد نہیں ہے کہ ہر گلے اور محلے میں تعینات کیا جاسکے، ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہر ممکن تعاون کررہے ہیں لیکن کیا رینجرز ہر گلی میں 10,10 اہلکار کھڑے کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری اپنی حفاظت کے لیے ہر گلی اور محلے کی سطح پر کمیٹیاں بنائیں اور راستوں پر حفاظتی بیریئر لگائے جائیں کیونکہ سندھ حکومت امن کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔
ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ اگر سندھ میں مارشل لا نافذ نہیں کیا جاتا تو پھر شہریوں کو اپنی حفاظت کے لئے اسلحہ لائسنس فراہم کیے جائیں، شہر میں ہلاکتوں کے لئے جواب دینے کے لیے کوئی نہیں، ایک طرف ا?پریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے تو دوسری طرف دہشت گردوں کے ہاتھوں کراچی بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں اضافہ ہو رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…