اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز نے برمنگھم کو ’صرف مسلمانوں کے لیے شہر‘ کہنے پرمعذرت کر لی

datetime 19  جنوری‬‮  2015 |

واشنگٹن۔۔۔۔۔ امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز نے برطانیہ کے شہر برمنگھم کو ’صرف مسلمانوں کے لیے شہر‘ کہنے پر براڈکاسٹ کے دوران معذرت کی ہے۔فرانس میں ہوئے شدت پسندوں کے حملے کے بعد امریکی تجزیہ کار سٹیو ایمرسن نے فوکس نیوز پر کہا تھا کہ برمنگھم ’صرف مسلمانوں کے لیے شہر‘ ہے جہاں غیر مسلم افراد نہیں جاتے۔ایمرسن نے اپنے اس بیان کی تصحیح اس وقت کی جب ذرائع ابلاغ نے ان سے رابطے کیے۔ہفتے کو فوکس نیوز نے اپنی نشریات کے دوران کہا کہ ’وہ اس غلطی پر معذرت خواہ ہیں اور برمنگھم کے لوگوں سے معافی مانگتے ہیں‘۔معذرت کرتے ہوئے پرزینٹر جنین پیرو نے کہا کہ ’شو پر آئے تجزیہ کار نے کئی غلطیاں کیں جس کو ہم نے صحیح کرنے کی کوشش نہیں کی‘۔’شو پر آئے تجزیہ کار نے کہا تھا کہ برطانیہ کا شہر برمنگھم مکمل طور پر مسلمان آبادی پر مشتمل ہے اور اس شہر میں غیر مسلم افراد نہیں جاتے۔ یہ دونوں بیانات غلط ہیں۔‘جنین نے مزید کہا کہ ’2011 کے اعداد و شمار کے مطابق برمنگھم کی 22 فیصد آبادی مسلمان ہے۔ ہمیں کوئی ایسے شواہد نہیں ملے کہ برمنگھم بظاہر نو گو ایریا ہے۔‘واضح رہے کہ ایمرسن کے اس بیان کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فوکس نیوز فیکٹس کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کیا اور لوگوں نے فوکس نیوز کا مذاق اڑایا۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…