ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

عمران نے پھر جسٹس رمدے اور افتخار چودھری پر الزام لگا دےا

datetime 17  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسلام آباد۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلیسے متعلق جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد ہی پارلیمنٹ میں جانے کے بارے میں سوچیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی میں خلیل الرحمان رمدے اور افتخار چوہدری کا ہاتھ تھا، ریاض فتیانہ نے قومی اسمبلی کے حلقہ ان اے 94 پر خلیل الرحمان رمدے کے بھائی کے مقابلے میں انتخاب لڑا۔ ریاض فتیانہ کے مطابق ان کے حلقے میں اضافی بیلٹ پیپر شائع کئے گئے، الیکشن ٹریبونل نے چار ماہ میں فیصلہ کرنا تھا لیکن ان کے مد مقابل سردار ایاز صادق نے ایک سال سے زائد عرصے سے حکم امتناعی لیا ہوا ہے۔ ووٹوں کے بھرے تھیلوں میں فارم 14 اور 15 پہلے غائب تھے اب مل گئے، ہمیں بتایا جائے کہ یہ کہاں سے ملے۔ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے مسلم لیگ (ن) جوڈیشل کمیشن بنائے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کے دھرنے کے دوران کسی کو چھینک بھی آتی تھی تو حکومت کی جانب سے اس کا الزام دھرنے پرعائد کیا جاتا تھا، انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ وہ تجربے کار ہیں۔ یہ کیسی تجربے کاری ہے جس میں عوام کو پیٹرول بھی نہیں مل رہا۔ ایسا تو پیپلز پارٹی کی حکومت میں بھی نہیں ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 60 فیصد کمی ہوئی ہے لیکن حکومت نے عوام پر سیلز ٹیکس بڑھادیا۔ ہمارے دھرنے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی کم ہورہی تھیں اور بجلی کے نرخ بھی نہیں بڑھائے جارہے تھے۔ دھرنے کا مرحلہ ختم ہوگیا ہے اب آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کل کریں گے۔تحریک انصاف کے چیرمین کاکہنا تھا کہ مسلمانوں کی دل آزاری کرنا ہی آزادی رائے کیوں ہے؟۔ ستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اوآئی سی کے رہنما کچھ نہیں بولے، سلمان رشدی نے مسلمانوں کے خلاف بات کی یورپی ممالک میں اسے انعام و اکرام سے نوازا گیا وہ ہولوکاسٹ پربات کرے اور پھرمیڈل حاصل کرکے دکھائے۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…