پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

امیتابھ بچن نے ہمیشہ احسان فراموشی کی،سابق دوست امر سنگھ کا الزام

datetime 17  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی۔۔۔۔بھارت کے نامور سیاستدان اور بالی ووڈ کیمیگا اسٹار امیتابھ بچن کے سابق دوست امر سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ بگ بی نے ہمیشہ ہی احسان فراموشی کی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں امرسنگھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ امیتابھ بچن کو اپنے خاندان کاحصہ مانا لیکن انہوں نے ان کے ساتھ بھی وہی کچھ کیا جو وہ اپنے دیگر محسنوں کے ساتھ کرچکے ہیں۔ امیتابھ بچن کا گاندھی خاندان کے ساتھ 3 نسلوں کا تعلق ختم ہوگیا۔ جب امیتابھ بچن کے پاس ممبئی میں رہنے کے لئے کوئی ٹھکانہ نہیں تھا تو اداکار محمود نے انھیں سونے کے لیے جگہ دی لیکن انہوں نے محمود کے ساتھ بھی اچھا نہیں کیا۔ اپنے کیرئیر کیمشکل دنوں میں انہیں سنیل دت اور پرکاش مہرا نے سہارا دیا لیکن انہوں نے اسے بھی فراموش کردیا۔امرسنگھ کا مزید کہنا تھا کہ فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کے شوٹنگ کے دوران جیا بچن نے سب کے سامنے اپنے شوہر امیتابھ بچن کی بے عزتی کی تھی جس کے بعد انھوں نے قسم کھائی تھی کہ وہ ان کے ساتھ کبھی اداکاری نہیں کریں گے۔ آج صورت حال یہ ہے کہ امیتابھ بچن ایک علیحدہ مکان میں رہتے ہیں، جیا بچن ایک الگ مکان میں اور ان کا بیٹا ابھیشیک بچن ایک الگ مکان میں رہتے ہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…