پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

روس نے ملکی میڈیا کو گستاخانہ مواد کی اشاعت سے روک دیا

datetime 17  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو….. روسی میڈیا اور مواصلات کے نگراں ادارے نے ملکی میڈیا کو گستاخانہ خاکے چھاپنے سے باز رہنے کی تاکیدکی ہے۔

نگراں ادارے ’روسکومنیڈزر‘ نے میڈیاکو متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ ایسے کسی بھی مواد کی اشاعت ملکی قوانین اور صدیوںسے جاری روایات کی خلاف ورزی ہوگی۔ ادارے نے مزید کہاہے کہ مذہبی بنیاد پر گستاخانہ موادشائع کرنے سے متاثرہ فریق کی توہین ہوتی ہے جس کے نتیجے میںایسے افراد یاگروہوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آسکتا ہے جوفرقہ وارانہ اورمذہبی منافرت کوہوا دینے کا باعث بن سکتا ہے اوریہ روسی قوانین کے مطابق قابل سزاجرم ہے۔

نگراں ادارے نے مزید کہاہے کہ ایسا کوئی بھی عمل روس کے میڈیا اور انسداد انتہاپسندی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہوگی۔ چنانچہ روس کے نشرو اشاعت کے ادارے ایسے کوئی بھی گستاخانہ مواد شائع کرنے سے سختی سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ روس نے چارلی ہیبڈو کے دفاتر پر حملے کی مذمت کی تھی اور روسی وزیر خارجہ نے پیرس میں یونٹی مارچ میں شرکت بھی کی تھی۔ ادھر روس میں مسلمانوں کے سب سے بڑے ادارے مفتی کونسل نے فرانس واقعے کی مذمت کے ساتھ یہ بھی کہاکہ کسی کے جذبات کو برانگیختہ کرنا بھی امن کے لیے یکساںخطرناک ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…