اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

ترکی پورا شہر کیوں بیچ رہا ہے کلک کے پڑھیں

datetime 16  جنوری‬‮  2015 |

انقرہ۔۔۔۔ترکی میں جزیرہ نما شہر بوڈرم کے شمال میں واقع پانچویں صدی قبل مسیح کا قدیم شہر بارگیلیا جو ایک سیاحتی مرکز بھی ہے اب برائے فروخت ہے۔برگن ویب سائٹ کے مطابق اس شہر کی فروخت کی تشہیر ایک ریئل اسٹیٹ ایجنسی بالکل ایک چھٹیاں منانے کے گھر کے طور پر کر رہی ہے اگرچہ اس جگہ پر کوئی عمارت بنانے پر پابندی ہے۔ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ’بوگازیچی گاؤں کے قریب پہلے درجے کی آثارِ قدیمہ کی جگہ، جس کے سامنے برڈ ہیون لیک ہے اور جہاں سے سمندر اور جھیل کا مکمل نظاہرہ لیا جا سکتا ہے۔‘اس کی قیمت 22 ملین ترک لیرا یا 9.6 ملین امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔ لیکن جو یہ پیسہ خرچیں گے وہ اس میں سے جو کچھ بھی نکلے اس کے مالک ہوں گے۔ خیال ہے کہ یہاں ایک قدیم ایمفی تھیئٹر یا تماشاہ گاہ، ایک مندر اور بازنطینی دور کا قبرستان ہوا کرتا تھا۔ماہرینِ آثارِ قدیمہ چاہتے ہیں کہ حکومت اس جگہ کو خرید لے تاکہ اس کی صحیح طریقے سے حفاظت کی جا سکے لیکن اس کے لیے فنڈنگ موجود نہیں۔
آثارِ قدیمہ کی انجمن کے بنور سیلیبی کہتے ہیں کہ ’ان جگہوں کے نجی ملکیت میں ہونے کی وجہ سے یہاں آثارِ قدیمہ کے کام میں رکاوٹ پڑتی ہے۔ تاہم کوئی شخص یا اشخاص جو اس جگہ کو خریدیں گے وہ یہاں کوئی تعمیراتی کام نہیں کر سکتے۔‘اس جگہ سے کچھ یونانی روایات بھی منسلک ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یونانی دیو مالائی ہیرو بیلیروفون نے اس جگہ کا نام اپنے دوست بارگیلوس کے نام پر رکھا تھا جو پروں والے گھوڑے پیگاسس کی کک لگنے سے ہلاک ہوا تھا۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…