جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ملالہ کی کتاب جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے نصاب میں شامل کر لی گئی

datetime 14  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن۔۔۔۔نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب ‘میں ملالہ ہوں’ (آئی ایم ملالہ) کو جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے نصاب میں شامل کرلیا گیا ہے۔جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی کتاب ‘میں ملالہ ہوں’ نے پوری دنیا میں پڑھنے والوں کو متاثر کیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ جارج واشنگٹن ویمن لیڈرشپ پروگرام نے اسے اپنے سمر ریڈنگ سیریز سمپوزیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ جارج واشنگٹن ویمنز انسٹیٹیوٹ نے ملالہ فنڈ کے اشتراک سیملالہ کی یادداشتوں کو مزید وسعت دینے کے لیے ہائی اسکولوں، کالجوں اور یونورسٹیوں کے طلباء4 کے لیے ایک گائیڈ بھی ترتیب دی ہے، جس میں خواتین اور لڑکیوں کے تعلیم کے حق سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔گائیڈ کو ترتیب دینے کے لیے گلوبل ویمن انسٹیٹیوٹ نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی فیکلٹی سے بین الاقوامی معاملات، میڈیا اسٹڈیز، زبان و ثقافت، مذاہب، تاریخ، ویمن اسٹڈیز، لیڈر شپ اسٹڈیز اور تعلیم سے متعلق ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی۔

یاد رہے کہ اسکول وین میں سوارملالہ یوسفزئی پراکتوبر 2012 میں وادی سوات میں مینگورہ کے مقام پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملہ کیا تھا تاہم خوش قسمتی سے وہ اس حادثے میں محفوظ رہی تھیں۔

طالبان کے حملے سے قبل ملالہ کو عالمی سطح پر اْس وقت شہرت ملی جب انہوں نے اس وقت طالبان کے زیرِ قبضہ ضلع سوات کے حالات پر ایک برطانوی خبررساں ادارے بی بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر ‘گل مکئی’ کے نام سے ایک ڈائری تحریر کی تھی۔

ملالہ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سرگرم عمل ہیں اور انھیں بچیوں کی تعلیم کے لیے جدوجہد کرنے پر گذشتہ برس ہندوستان کے کیلاش ستیارتھی کے ساتھ مشترکہ طورامن کا نوبیل انعام دیا گیا تھا۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…