جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مچھیرے نے بیوی کے قاتل مگر مچھ کو قتل کر کے انتقام لے لیا

datetime 14  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمپالا۔۔۔۔۔یوگنڈا میں پیش انے والے ایک انوکھے واقعہ میں 56 سالہ مرد نے اپنی بیوی کی موت کے 3 ماہ بعد قاتل کو موت کے گھاٹ اتار کر انتقام لے لیا ۔لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ قاتل کوئی انسان نہیں بلکہ ایک مگر مچھ تھا۔بتایا گیا ہے کہ مشرقی یوگنڈا میں جھیل کیوگین کے کنارے مگر مچھ مالاک باتمبوزے کی 2 ماہ کی حاملہ بیوی کو کھا گیا تھا۔ باتمبوزے تب سے اس مگر مچھ کی تلاش میں تھا۔جس جگہ اس کی بیگم کی موت ہوئی تھی وہاں سے قریباً ایک کلو میٹر کے فاصلے پر اسے یہ مگر مچھ نظر ایا تو اس نے نیزے کا وار کرکے اسے مار ڈالا۔ مقامی وائلڈ لائف حکام کے مطابق انھوں نے لاش کا تجزیہ کیا تو اس کے پیٹ سے انسانی ہڈیاں اور کپڑے برامد ہوئے۔ ان کے مطابق اسی جانور نے باتمبوزے کی بیگم کو نشانہ بنایا تھا۔ 58 سالہ مچھیرے نے میڈیا کوبتایا کہ وہ مطمئن ہے کہ بالاخر اس نے اپنا بدلہ لے لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…