لاہور۔۔۔۔شاد باغ میں مہندی کی تقریب کے دوران شادی ہال کی دیوار گرنے سے دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔ لاہور کے علاقے شاد باغ میں ٹوکے والا چوک کے قریب واقع ایک شادی ہال میں مہندی کی تقریب جاری تھی کہ بارش اور تیز ہواؤں کے باعث دیوار اسٹیج پر آ?گری، واقعے کے نتیجیمیں دلہن شمائلہ ،2 بچے علی عامر، نعمان ، مووی میکر عارف اور ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دلہن شمائلہ اور اپنے گھروالوں کے ساتھ کراچی میں رہتی تھی جو اپنی شادی کے سلسلے میں لاہور آئی ہوئی تھی۔
دوسری جانب واقعے میں جاں بحق ہونے والے مووی میکر کے بھائی نے تھانا شادباغ میں شادی ہال مالک کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شادی ہال زیرتعمیرتھا،دیوارخستہ ہونے کے باعث گری اس لئے شادی ہال کے مالک کے خلاف کارروائی کی جائے۔
شادی ہال کی دیوار گرنے سے دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں