پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

ء 8 سالہ عقیدت کے خط پر وزیراعظم کا جواب

datetime 13  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی اٹھ سالہ بچی نے وزیراعظم نواز شریف کو ایک خط کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑنے کا مشورہ دیا ہے۔

دہشت گردوں نے گزشتہ سال سولہ دسمبر میں پشاور کے ایک آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرکے 132 بچوں سمیت 140 سے زائد افراد کو قتل کردیا تھا۔

اس سانحہ نے جہاں ملک کے ہر طبقے کو ہلا کر رکھا ہیں معصوم بچے بھی اس کی شدت سے دور نہیں رہ سکے۔

عقیدت نے وزیراعظم کو جو خط لکھا ہے اس کا عکس دیکھا جاسکتا ہے — ڈان نیوز اسکرین گریب

لاہور کی آٹھ سالہ عقیدت نے وزیراعظم نواز شریف کو خط کے ذریعے ملک کو قائداعظم کا پُرامن پاکستان بنانے کا مطالبہ کیا۔

عقیدت کے خط کے جواب میں وزیراعظم نوازشریف نے بھی اس کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے اسے میڈل سے نوازنے کا اعلان اور اس بات عہد کیا ہے کہ وہ ملک کو قائد اعظم کا پُرامن پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے عقیدت کے خط کے جواب میں لکھے جانے والے خط کا عکس — ڈان نیوز اسکرین گریب

عقیدت نے خط میں مزید لکھا ہے کہ ‘ہم ایک بہادر قوم ہیں اور ہم ان دہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔’

اس کے علاوہ عقیدت کے بھائی موارخ احمد نے بھی سرحد پر پاک بھارت کشیدگی کم کروانے کے لئے اقوام متحدہ کو ایک مکتوب لکھا ہے، جس کے جواب میں سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اس حوالے سے اپنے بھرپور کردار کی یقین دہانی کروائی ہے۔

دونوں بہن بھائیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ چھوٹے ضرور ہیں لیکن پاکستان کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیشہ اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے۔

Courtesy: Dawn news



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…