پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے متعلق انکوائری کمیشن کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 12  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق انکوائری کمیشن نے تحقیقاتی رپورٹ ٹریبونل کو بھیج دی جس کے مطابق حلقے میں 3 ہزار سے زائد ووٹ مسترد جبکہ 15 پولنگ بیگز کی سیل ٹوٹی ہوئی اور 10 کی نامناسب تھی۔انکوائری کمیشن کی جانب سے حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کی گنتی سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حلقے میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 80 ہزار 115 ووٹ ڈالے گئے جس میں سے 3 ہزار 342 مسترد ہوئے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 204 پولنگ اسٹیشنوں کیکاؤنٹرفائل اوربیلٹ پیپرزکی نمبرسیریزمیچ نہیں کرتی جب کہ 80 پولنگ ا سٹیشنز میں سے 15کے فارم مسنگ ہیں۔ اسی طرح 10 پولنگ بیگز کو مناسب سیل نہیں کیا گیا تھا اور 15 پولنگ بیگ کی سیل ٹوٹی ہوئی تھی۔رپورٹ کے مطابق حلقے میں کامیاب امیدوار ایاز صادق نے 92 ہزار393ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مد مقابل عمران خان نے 83 ہزار 582 اور دیگر امیدواروں نے 4 ہزار 180 ووٹ حاصل کئے جب کہ مسترد ہونے والے ووٹوں کی تعداد 3 ہزار 642 ہے۔دوسری جانب الیکشن ٹربیونل لاہور نے تحقیقاتی کمیشن کو جرح کیلئے 17 جنوری کو طلب کرلیا جب کہ حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے کیس کی سماعت کے دوران الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج کاظم ملک نے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کی نقول فریقین کے وکلاء4 کے حوالے کیں۔ اس موقع پر عمران خان کے وکیل نے ٹربیونل کو بتایا کہ وفاقی وزیر پرویز رشید نے پریس کانفرنس کرکے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ دونوں کیس کا میڈیا ٹرائل کر رہے ہیں،وفاقی وزیر کی کم علمی ہے کہ انہوں نے کہا کہ رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی گئی ہے جبکہ رپورٹ الیکشن ٹربیونل میں جمع ہونا تھی افسوس کی بات ہے کہ لوگوں کو کمیشن اور ٹربیونل کے فرق کا علم نہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…