اسلام آباد۔۔۔۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث وزیر اعظم کی ہدایت پر سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی بجلی کی قیمت میں مزید کمی کی سمری تیار کررہی ہے۔ وفاقی حکومت نے خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے وزیر اعظم کی ہدایت پر سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی بجلی کی قیمت میں کمی کی سمری بھی تیار کررہی ہے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد سمری نیپرا کو بھجوائی جائے گی۔ جس کے تحت عوام کو ڈھائی روپے فی یونٹ تک ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ دسمبر کے لئے کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باعث ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں بھی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی گئی تھی۔
بجلی پر بھی عوام کو ملنے والی ہے خوشخبری، جاننے کیلئے کلک کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں