اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹونٹی میچ میں دیا وہ کارنامہ انجام کہ دنیا رہ گئی حیران

datetime 11  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ : ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے جس میں کپتان فف ڈیوپلیسی نے 56 گیندوں پر 119 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر نمایاں رہے اور انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا چوتھا سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

مگر اس بظاہر ناممکن نظر آنے والے ہدف کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے بیسویں اوور کی دوسری گیند پر چھ وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز اسکور کرکے فتح اپنے نام کرلی اور ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔

کرس گیل نے 41 گیندوں پر 90 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جس میں سات چھکے بھی شامل تھے جبکہ مارلن سیموئلز ساٹھ رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ان دونوں نے 152 رنز کی شراکت بھی قائم کی۔

کرس گیل اس وقت آﺅٹ ہوگئے جب ویسٹ انڈیز کو 38 گیندوں پر مزید 61 رنز درکار تھے تاہم کپتان ڈیرن سیمی نے 20 ویں اوور کی دوسری گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو ناقابل یقین فتح دلوا دی۔

اس کامیابی کے ساتھ ویسٹ انڈیز نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی دو صفر اپنے نام کرلی جبکہ فتح گر اننگ کھیلنے پر کرس گیل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…