اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ڈرون حملوں کے حوالے سے پاکستان کیلئے پہلی بار اچھی خبر

datetime 11  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد: پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پیس اسٹڈیز نے اپنی  رپورٹ میں کہا ہے کہ  2013 کے مقابلے میں سال 2014 میں امریکی ڈرون حملوں میں 32 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پیس اسٹڈیز نے ملک میں جاری  امریکی ڈرون حملوں کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سال 2013 کی نسبت گزشتہ سال 2014 میں امریکی ڈرون حملوں میں 32 فیصد کمی دیکھنے میں آئی  جب کہ سال 2014 میں امریکا نے 21 ڈرون حملے کئے جن میں 144 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے جن میں القاعدہ اور دیگر مزاحمتی تنظیموں کے اہم کارکن مارے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2014 کا سب سے بڑا اور پہلا حملہ 16 جولائی کو شمالی وزیرستان میں کیا گیا جس میں 20 دہشت گرد مارے گئے جس کے بعد ملک کے قبائلی علاقوں میں میں آخری 6ماہ کے دوران القاعدہ اور دیگر جنگجو تنظیموں کے اہم رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پیس اسٹڈیز اپنی ایک اور رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سال 2013 کے مقابلے میں 2014  میں دہشت گردی کے واقعات میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی جب کہ ملک میں داعش کا اثرورسوخ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…