اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

امداد چاہئے توپاکستان پر سنگین شرائط رکھنے کی باتیں، مگر کیوں؟ پڑھنے کیلئے کلک کریں

datetime 11  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ۔۔۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے اداریہ میں امریکی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان کو اربوں ڈالر امداد دیتے ہیں یہ شرط عائد کریں کہ اس ملک کا امراء4 طبقہ اور حکمران اشرافیہ ٹیکس ضرور اداکریں۔ نائن الیون کے بعد امریکہ ہر سال پاکستان کو ایک ارب دالر کی امداد دے رہا ہے ۔ امریکی امدادکی پاکستان کو فراہمی پر بھارت بھی سخت ناراضگی کا اظہار کررہا ہے ۔ امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری اس ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والے ہین اور وہ پاکستان کو 532 ملین ڈالر کی امداد جلد ادا کرنے کی یقین دہانی کرائیں گے ۔ پاکستان کو دی جانے والی فوجی امدادکا مقصد پاکستان میں انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے ساتھ لڑنے کیلئے ہے ۔ تنقید کے باوجود یہ امریکہ کے مفاد میں ہے کہ وہ پاکستان کی امداد کو جاری رکھیں۔ اخبار نے اپنے اداریہ میں مزید لکھا ہے کہ امریکہ یہ شراط بھی عائد کر سکتا ہے کہ پاکستان اپنے نیوکلیائی پروگرام پر کم خرچ کرے ۔ اخبار لکھتا ہے کہ سرحدی علاقوں سے دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے پاکستان نے امریکہ کو ڈرون حملوں کی اجازت دے دی ہے تاہم دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کو مزید موثر اقدامات بھی کرنا ہوں گے ۔ اخبار آگے چل کر لکھتا ہے کہ نواز شریف حکومت اگرچہ انتہائی کمزور حکومت ہے لیکن ایک سویلین حکومت نے کے باعث ملک میں موجود ہے اور یہ پاکستان میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ اقتدار ایک سول حکومت سے کسی سول حکومت کو منتقل ہوا جیسا کہ 2013 ء4 کو ہوا تھا۔ اخبار نے امریکی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امریکی امداد کو پاکستان میں مواصلات کا نظام بہتر کرنے ‘ توانائی کے منصوبے ‘ چھ سو میل نئی سڑکوں کا قیام اور ملک میں جمہوری اداروں کے استحکام پر خرچ کرنے کو ہر حال میں یقینی بنائے ۔ اخبار یہ بھی لکھتا ہے کہ پاکستان کو امداد معطل کرنا امریکہ کے اپنے مفاد میں بھی نہیں ہے تاہم اس میں آہستہ آہستہ کمی کرنا ہوگی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…