اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پیرس حملوں پر برطانیہ میں کالر اور ریڈیو ہوسٹ میں مسلمانوں کو لے کر دلچسپ گفتگو

datetime 11  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن: برطانیہ کے ایک ریڈیو اسٹیشن پر ایک شخص نے کال کرکے تمام مسلمانوں سے پیرس حملوں پر معذرت کرنے کا مطالبہ کیا جس پر پروگرام کے ہوسٹ اور کالر کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی۔

کال کے آغاز پر رچرڈ نامی اس شخص کا کہنا تھا کہ وہ مانتے ہیں کہ اس طرح کی سوچ رکھنے والوں کی تعداد بہت کم ہے پھر بھی تمام مسلمانوں کو واقعے پر معافی مانگنی چاہیے۔

پروگرام کے ہوسٹ جیمز او برائن نے جواب میں کہا کہ آپ معذرت نہیں کرتے جس پر کالر نے کہا کہ میں کس چیز کے لیے معذرت کروں۔

اس پر ہوسٹ نے کہا کہ اسی طرح کسی کو بھی اس واقعے پر معذرت کرنے کی ضرورت نہیں کیوں کہ یہ اسلام کے نام پر نہیں کیا گیا۔

او برائن نے کہا کہ 2001 میں ہونے والے ایک بم حملے میں رچرڈ ریڈ تھا تو کیا تمام ان افراد جن کا نام رچرڈ ہے، (کالر کا نام بھی رچرڈ تھا) انہیں اس واقعے پر معذرت کرنی چاہیے چاہیں وہ کتنی ہی مختلف سوچ کیوں نہ رکھتے ہوں؟

کالر کے پاس ان دلائل کا جواب موجود نہیں تھا جس پر اوبرائن نے کہا کہ آپ کو مان لینا چاہیے کے آپ سے غلطی ہوگئی ہے تاہم کالر نے ایسا کرنے انکار کرگیا اور گفتگو ختم ہوگئی۔

`



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…