اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

یہ کیسی سیکورٹی اور کیسا ریڈ الرٹ ہے؟ پنڈی شہر کو دہشتگردوں نے پھر نشانہ بنا ڈالا!۔

datetime 9  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: چٹیاں ہٹیاں میں امام بارگاہ کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

راولپنڈی کےعلاقے چٹیاں ہٹیاں میں امام بارگاہ سے ملحقہ ایک گھر میں محفل میلاد جاری تھی کہ اس دوران خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور اس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، دھماکے میں ابتدائی طور پر 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو، پولی کلینک اور شہید بے نظیر اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا جس نے امام بارگاہ میں گھسنے کی کوشش کی لیکن اس میں ناکامی پر حملہ آور نے خود کو باہر ہی اڑا لیا جس کے نتیجے میں امام بارگاہ سے ملحقہ گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے واقعہ سے متعلق حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب صدر ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور چیرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ تحفظ عزاداری اور شیعہ علما کونسل نے واقعے کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…