اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ملک میں دہشتگردی کا ذمہ دار کو ن ہے؟ ایم کیوایم نے بھانڈا پھوڑ دیا، جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 9  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: ایم کیوایم کے رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کو ملک میں ہونے والی دہشت گردی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمان کراچی دشمنی اور طالبان کی حمایت کررہے ہیں۔

کراچی میں ایم کیوایم کےمرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انچارج رابطہ کمیٹی قمر منصور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے آج متعصب ذہن کی عکاسی اور ہزاروں فوجیوں کے خون سے غداری کی ہے وہ پوری قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے کراچی اور اس کے عوام کے خلاف زہر افشانی کی وہ کراچی دشمنی اور طالبان کی حمایت کررہے ہیں انہیں طالبان دہشت گرد کیوں نظر نہیں آتے جبکہ مولانا فضل الرحمان طالبان کا احتساب ہونے پر ہواس باختہ بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری قوم دہشت گردی کے معاملے پر اکٹھی ہے اور مولانا فضل الرحمان اسے تقسیم کرنے کی کوشش نہ کریں اس طرح وہ ملک کو آگ کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

دوسری جانب ایم کیوایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے ذمہ دار ہیں اور وہ بھی قانون کی گرفت میں آئیں گے جب کہ بابر غوری کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان نے سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں آرمی چیف کے سامنے آئینی ترامیم پر رضا مندی ظاہر کی لیکن اجلاس سے باہر آکر انہوں نے اس کی مخالفت کردی، مولانا فضل الرحمان نے شہدائے پشاور کے چہلم سے ہی پہلے ہی قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…