اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ ،سعید اجمل نے ہندوستان جانے سے انکار کر دیا

datetime 9  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔مشکوک باؤلنگ ایکشن کے باعث پابندی کا شکار پاکستانی ا ف اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ وہ غیر رسمی باؤلنگ ٹیسٹ کے لیے ہندوستان کے بجائے انگلینڈ جانے کو ترجیح دیں گے۔ا ف اسپنر نے ہندوستان کی سرکاری نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ ا ف انڈیا(پی ٹی ا ئی) سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں رواں ماہ کے ا خر میں غیر رسمی باؤلنگ ٹیسٹ کے لیے جاؤں گا لیکن وہ چنئی کا باؤلنگ سینٹر نہیں ہو گا، میں ٹیسٹ کرانے کے لیے انگلینڈ کو ترجیح دوں گا۔مشکوک باؤلنگ ایکشن کے باعث ستمبر سے پابندی کا شکار سعید اجمل نے کہا کہ مجھے اعتماد ہے کہ اس مرتبہ باؤلنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جب نے گزشتہ مرتبہ غیر رسمی ٹیسٹ کرایا تھا تو میرے باؤلنگ ایکشن میں نمایاں بہتری نظر ا ئی تھی اور اس پر مزید محنت کرنے کے بعد میں پراعتماد ہوں کہ اس مرتبہ میرے نتائج مثبت ہوں گے اور میری تمام گیندیں ا ئی سی سی کی جانب سے مقررہ 15 ڈگری کی حدود کے اندر ہوں گی۔واضح رہے کہ اجمل کے باؤلنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد متعدد سابق کرکٹرز اور ناقدین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اجمل کی باؤلنگ میں شاید پہلے جیسی کاٹ نہ رہے لیکن اجمل نے ان خدشات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس انہیں حیران کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔سعید اجمل نے کہا کہ میں نے نئے ایکشن سے متعدد نئی گیندوں پر کام کیا ہے اور ان تمام سے ہی وکٹیں لے سکتا ہوں لہٰذا میں اپنی صلاحیتوں کے لیے حوالے سے ہرگز پریشان نہیں، اس میری تمام تر توجہ ائی سی سی کی مقررہ حدود اندر باؤلنگ ایکشن لانا ہے۔یاد رہے کہ باؤلنگ ایکشن پر پابندی کے باعث اجمل نے ورلڈ کپ سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا اور ان کا ماننا ہے کہ ا ئی سی سی کی جانب سے کریک ڈاؤن کے باعث اس ورلڈ میں فاسٹ باؤلرز کا غلبہ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ اہم اسپنرز ورلڈ کپ میں نہیں کھیل پائیں گے جبکہ جو کھیلیں گے ان پر بھی دباؤ ہو گا لہٰذا میرا خیال ہے کہ عالمی ایونٹ میں فاسٹ باؤلرز غالب رہیں گے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…