نیو دہلی۔۔۔۔۔۔ جب جسم خاص چیزوں کے بارے میں کچھ زیادہ ہی حساس ہو جائے تو اسے الرجی کہتے ہیں۔ گردوغبار، ادویات کا بے تحاشا استعمال اور خوارک میں موجود اجزاء4 الرجی کا باعث بنتے ہیں۔ ورلڈ الرجی ا رگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں ہر سات میں سے ایک فرد الرجی کا شکار ہو چکا ہے۔ الرجی کا شکار چالیس فیصد لوگوں میں سے بچوں کی تعداد تیس فیصد سے زائد ہے۔ یہ چونکا دینے والے انکشافات انڈیا میں کی گئی ایک تحقیق کے بعد سامنے ا ئے۔ بیس ہزار سے زائد لوگوں پر ریسرچ کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ فضائی ا لودگی کے باعث الرجی میں مبتلا ہونے والے لوگوں کی تعداد بیس فیصد ہے جب کہ گیارہ فیصد افراد فنگس کے باعث الرجی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ جہاں الرجی کی شکایت نے دنیا کی بیشتر ا بادی کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر رکھا ہے وہیں ماہرین کے مطابق بہتر خوارک اور ایمینو تھراپی سے الرجی کے ممکنہ حملے کو روکا جا سکتا ہے۔