جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سری لنکا کے صدرمہندا راجہ پکشے صدارتی انتخابات ہار گئے

datetime 9  جنوری‬‮  2015 |

کولمبو۔۔۔۔سری لنکا میں تقریباً دس سال سے اقتدار میں رہنے والے صدر مہندا راجہ پکشے کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق انھوں نے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔
بیان کے مطابق راجہ پکشے ’عوام کی خواہشات کے سامنے جھکتے ہوئے اقتدار کی پرامن منتقلی کو یقینی بنائیں گے۔‘خیال رہے کہ سری لنکا کے صدر سنہ 2009 میں ختم ہونے والے خانہ جنگی کے بعد تیسری بار صدارت کے امیدوار تھے۔سری لنکا کے صدر راجہ پکشے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انھوں نے حزبِ مخالف رہنما کے ساتھ ملاقات میں اپنی ’شکست تسلیم‘ کر لی ہے اور ملک کے نئے صدر آج جمعے کی شام کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔صدارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ راجہ پکشے پہلے ہی سرکاری رہائش چھوڑ کر جا چکے ہیں۔سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار اعظم عظیم کا کہنا ہے کہ صدر راجا پکشے کی جانب سے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرنے کے بعد آتش بازی کی گئی۔
راجہ پکشے سری لنکا کی سیاست میں ایک دہائی سے سرگرم تھے تاہم اس بار انھیں اپنے وزیرِ صحت میتھرئی پالا سریسینا کی جانب سے غیر متوقع چیلنج کا سامنا تھا۔سری لنکا کے صدارتی انتخابات کے سرکاری نتائج جمعے کی شام سے پہلے مکمل نہیں ہوں گے تاہم ابتدائی نتائج کے مطابق میتھرئی پالا سریسینا کامیابی کے لیے درکار 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے قریب ہیں۔راجہ پکشے اور میتھرئی پالا سریسینا گذشتہ سال نومبر تک ایک دوسرے کے اتحادی تھے تاہم سریسینا نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔راجہ پکشے اور میتھرئی پالا سریسینا گذشتہ سال نومبر تک ایک دوسرے کے اتحادی تھے
سابق وزیر صحت میتھرئی پالا سریسینا کو زیادہ تر ووٹ اقلیتی برادریوں سے ملے جن میں راجہ پکشے انتہائی غیرمقبول ہیں۔تاہم سریسینا کواکثریتی سنہالی برادری کی حمایت درکار ہو گی جو ماضی میں راجہ پکشے کی حامی رہی ہے۔
سری لنکا کے تمل علاقوں میں ووٹنگ کی شرح 70 فیصد کے قریب رہی اور اس سارے عمل کے دروان کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔سری لنکا میں اس سے پہلے صدارتی انتخابات سے پہلے تشدد کے واقعات میں ہلاکتوں کے واقعات پیش آتے تھے لیکن اس بار صورتحال مختلف رہی اور ہلاکت کا کوئی بھی واقعہ سامنے نہیں آیا۔سری لنکا کے سبکدوش ہونے والے صدر راجہ پکشے نے آخری بار سال 2010 میں فوج کے سابق سربراہ سارتھ فونیسکا کو شکست دی تھی۔سارتھ فونیسکا اس وقت جنگی جرائم کے الزام میں جیل کاٹ رہے ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…