لندن۔۔۔۔یورپی ممالک کی مشترکہ کرنسی یوروگذشتہ نو سالوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے۔سرمایہ کاروں نے پیش گوئی کی تھی کہ یورپ کا مرکزی بینک (ای سی بی) معیشت میں بہتری کے لیے کچھ قدم اٹھا سکتا ہے۔امریکی ڈالر کے مقابلے یورو میں 1.2 فیصد کی کمی آئی ہے جو مارچ سنہ 2006 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔یورو کی قیمت میں یہ کمی ای سی بی کے صدر ماریو ڈراگ کے ان تبصروں کے بعد آئی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ یورپ کا مرکزی بینک معیشت میں تیزی کے لیے کچھ قدم اٹھا سکتا ہے۔یونان میں جاری سیاسی افراتفری نے بھی یورو کی قدر کو کمزور کر دیا ہے۔لوگوں کو خدشہ ہے کہ 25 جنوری کو ہونے والے انتخابات میں بائیں بازو ساریزا پارٹی اقتدار میں آنے پر اخراجات میں کمی کا اعلان کر سکتی ہے۔اگرچہ ای سی بی نے پہلے ہی شرح میں ریکارڈ سطح تک کمی کی اور نجی کمپنیوں کے کچھ بانڈز بھی خریدے پھر بھی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر ابھی کسی پروگرام کا آغاز نہیں کیا گیا ہے۔