اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

خوشخبری،بجلی 2 روپے 97 پیسے سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

datetime 25  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد۔۔۔۔نیپرا نے بجلی 2 روپے 97 پیسے سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ یکم جنوری سے گیس 10سے 64 فیصد مہنگی کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی 2 روپے 97 پیسے سستی کرنے کا فیصلہ نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ جنوری کے بلوں میں صارفین کو 19 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا کے مطابق نومبر میں صارفین کو 6 ارب 53 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی، بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ جنوری میں صارفین کو مکمل ریلیف فراہم کریں۔ دوسری جانب یکم جنوری سے گیس 10فیصد سے 64فیصد تک مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے حکام کے مطابق صنعتی صارفین کے لیے گیس 53فیصد جبکہ کمرشل صارفین کے لیے18فیصد مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح کھاد کارخانوں کے لیے گیس 64 فیصد مہنگی کرنے جبکہ کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 10سے 16فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم سے لی جائے گی جس کے بعد یکم جنوری سے اس کا اطلاق ہو جائے گا?۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…