منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

روسی خفیہ عینی شا ہد نے ملائیشیا کے طیارے کی تباہی کا راز فاش کر دیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2014 |

ماسکو۔۔۔روس کے تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ انھیں یوکرین کے ایک اہل کار نے اس بات کا ثبوت فراہم کیا ہے کہ رواں برس جولائی میں ملائیشیا کے تباہ ہونے والے طیارے کو شاید یوکرین کی فضائیہ نے مار گرایا تھا۔ایک ’خفیہ عینی شاید‘ نے روسی اخبار کو رواں ہفتے بتایا کہ سْو 25 لڑاکا پائلٹ نے غلط طیارے پر فضا سے فضا میں مار کرنے والا میزائل داغا۔دوسری جانب یوکرین کی حکومت نے اس دعوے کو جھوٹ قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ رواں برس 17 جولائی کو ملائیشیا کی پرواز ایم ایچ 17 ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جا رہی تھی کہ روسی سرحد میں داخل ہونے سے قبل گر کر تباہ ہو گئی تھی۔یہ طیارہ لوہانسک کے علاقے کراسنی اور دونیتسک کے درمیان گر کر تباہ ہوا اور اس پر سوار تمام 283 مسافر اور عملے کے 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اس طیارے کی تباہی کا شک سب سے پہلے روسی ساختہ بک میزائل پر کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ باغیوں نے روس سے حاصل کردہ بک میزائل کی مدد سے ملائیشیا ائیر لائن کی پرواز ایم ایچ 17 کو نشانہ بنایا گیا تھا۔یہ طیارہ لوہانسک کے علاقے کراسنی اور دونیتسک کے درمیان گر کر تباہ ہوا اور اس پر سوار تمام 283 مسافر اور عملے کے 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ملائیشیا کے تباہ ہونے والے طیارے کی تفتیش کرنے والی انکوائری کمیٹی کے سربراہ فریڈ ویسٹربیک نے ہالینڈ کے براڈ کاسٹر این او ایس کو سنیچر کو بتایا ’اس بات کے متعد اشارے‘ ملے ہیں کہ روس سے حاصل کردہ بک میزائل کی مدد سے ملائیشیا ائیر لائن کی پرواز ایم ایچ 17 کو نشانہ بنایا گیا۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس حوالے سے تمام امکانات کو کھلا رکھا جا رہا ہے جس میں فضا سے اس طیارے کو تباہ کیے جانے کا امکان بھی موجود ہے۔
روسی حکام پہلے ہی یہ تجویز پیش کر چکے ہیں کہ یوکرین کے لڑاکا طیارے نے ملائیشین طیارے کو مار گرایا تھا تاہم جب سرکاری ٹی وی نے اس طیارے کی تصویر دکھائی جس میں اس طیارے کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم اس دعوے کو جعلی قرار دیا گیا۔روس کی جانب سے پیش کیا جانے والا تازہ ترین ثبوت اس وقت سامنے آیا جب ایک شخص نے روسی اخبار سے رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ جب ایم ایچ 17 طیارے مار گرایا گیا تو وہ اس وقت یوکرین کے شہر کے قریب ایئرپورٹ پر موجود تھا۔
روسی حکام کو انٹرویو دیتے ہوئے اس شخص کی آواز کو ڈیجیٹل طور پر تبدیل کیا گیا۔
اس شخص کا کہنا تھا کہ ایم ایچ 17 طیارے کے تباہ ہونے سے پہلے سْو 25 نامی طیارے جس میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل موجود تھے نے اڑان بھری۔
اس شخص نے پائلٹ کا نام کپٹن وولوشائن بتایا اور کہا کہ وہ بہت خوفزدہ تھا۔
اس شخص کا طیارے کے پائلٹ کے حوالے سے کہنا تھا کہ پائلٹ کے بقول ’جہاز غلط وقت پر اور غلط جگہ پر تھا۔‘
اس شخص کے تبصرے کو منگل کو روس کے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا گیا جس کے بعد روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے فوراً اعلان کیا کہ وہ اس شخص کے انٹرویو کا جائزہ لے گی۔
روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے ترجمان ویلادمیر مارکن نے بدھ کو صحافیوں کو بتایا کہ تفتیش کاروں نے اس شخص سے ملاقات کی ہے اور اس شخص نے پولی گراف کا ٹیسٹ بھی پاس کیا ہے۔
روس کی خبر رساں ایجنسی انٹر فیکس نے مارکن کے حوالے سے بتایا کہ عینی شاید کا ثبوت نہ صرف بہت اہم ہے بلکہ یہ اس بات کو بھی ثابت کرتا ہے کہ یوکرین کی مسلح افواج اس طیارے کو مار گرانے میں شامل ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…