اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسفند یار اورمحمود اچکزئی نے اے پی سی میں شرکت سے کیوں انکار کیا کلک کر کے جانئے

datetime 24  دسمبر‬‮  2014 |

اسلام ا باد۔۔۔۔ وفاقی دارالحکومت میں پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہوں کا اجلاس وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں شروع ہوگیا ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی (میپ) کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے نمائندے بھیجنے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں تمام صوبوں کو وزراء اعلیٰ کو بھی مدعو کیا گیا تھا مگر سندھ کے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے طبیعت کی ناسازی کے باعث اجلاس میں شرکت سے رخصت لی ہے۔اجلاس کے ابتدائی میں ہی نواز شریف نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین دہشت گردی برداشت نہیں کرے گا، شہروں میں بھی ایک ’ضرب عضب‘ کیا جانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور جیسا کوئی بھی واقعہ ہونے سے قبل ہی بڑے فیصلے کرنے ہیں، اب مشکل فیصلے کرنے کا وقت ا گیا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ سانحہ پشاور نے پوری قوم کو دہشت گردوں کے خلاف یکجا کر دیا ہے، دہشت گردوں کو سزا ہو گی تو ہی قوم مطمئن ہو گی۔اشرف غنی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ افغان صدر نے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے اور اب دونوں ممالک اپنے مسائل میڈیاکے ذریعے بیانات کے بجائے مل کر حل کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…