بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سزائے موت پر عملدرآمد پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،امریکہ

datetime 24  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ۔۔۔۔ امریکا نے دہشتگردوں کی سزائے موت پر عملدرآمد پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا ہے۔واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ شدت پسندی ایک مشترکہ خطرہ ہے اور امریکا اس سلسلے میں پاکستانی حکومت کے ساتھ تمام سطح پر قریبی رابطے میں ہے۔ دہشتگردی میں ملوث افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اس میں امریکا کا کوئی کردار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ممبئی حملہ کیس کے مبینہ ملزم ذکی الرحمٰن لکھوی کی ضمانت پر امریکا کو تشویش ہے، حکومتِ پاکستان نے یقین دلایا تھا کہ ممبئی حملوں میں ملوث افراد کو کو انصاف کی کٹہرے میں لایا جائے گا۔میری ہارف کا کہنا تھا کہ رواں سال ختم ہونے سے پہلے ہی امریکا افغانستان سے اپنی فوج واپس بلا لے گا، جس کے بعد افغناستان میں امریکا کا کردار صرف انسداد دہشت گردی کے تعلق کو برقرار رکھنا اور افغان فورسز کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے ان کی تربیت کرنا رہ جائیگا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…