منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

لاپتہ ملائشین طیارہ آخر گیا کہاں؟ فرانسیسی ایئرلائن کے سابق سربراہ کا اہم انکشاف! اب امریکہ کیا کریگا؟

datetime 23  دسمبر‬‮  2014 |

پیرس: فرانسیسی ایئرلائن کے سابق سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملائشیا کا طیارہ لاپتہ نہیں بلکہ دہشت گردی کے خطرے کے باعث امریکا نے اسے مار گرایا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی ایئرلائن کے سابق سربراہ اور مصنف مارک ڈوگین نے دعویٰ کیا ہے کہ بحر ہند میں تعینات امریکی نیوی کو شبہ تھا کہ ملائشین طیارے کو ہائی جیک کرکے نائن الیون طرز کے حملے میں استعمال کیا جاسکتا ہے جس کے باعث امریکی نیوی کی جانب سے طیارے کو ڈیگو گارشیا جزیرے کے قریب حملہ کرکے گرا دیا گیا۔

مارک ڈوگین کا کہنا تھا کہ جزیرے کے مقامی افراد کے مطابق انہوں نے ملائشین طیارے کو نچلی پرواز کرتے دیکھا جب کہ بعض لوگوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہیں  جزیرے کے قریب سے طیارے میں آگ بجھانے والا ایک  آلہ بھی ملا۔ مارک ڈوگین کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاپتہ طیارے کی تحقیقات کے دوران انہیں ایک خفیہ ادارے کی جانب سے بارہا متنبہ کیا گیا کہ وہ لاپتہ طیارے کی تحقیقات نہ کریں اور وقت کے ساتھ طیارے کا سراغ خود ہی مل جائے۔

واضح رہے کہ رواں برس 8 مارچ کو ملائیشیا کی پرواز ایم ایچ 370 کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی جس میں 239 افراد سوار تھے جب کہ  اس طیارے کا آج تک سراغ نہیں مل سکا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…