سان فرانسسکو۔۔۔۔سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ فیس بْک نوجوانوں میں اپنی مقبولیت کھوتی جا رہی ہے۔ ذرائع ابلا غ کے مطابق ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا میں 13 سے 17 سال کے نوجوان فیس بْک صارفین کی تعداد 2012ء4 میں 95 فیصد اور 2013ء4 میں 94 فیصد سے مزید کم ہو کر رواں سال 88 فیصد ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصہ کے دوران ان نوجوانوں میں ٹویٹر اور دوسری میسجنگ اپلیکیشنز کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 13 سے 17 سال کی عمر کے نوجوانوں میں ٹویٹر کا استعمال 2 فیصد بڑھ کر 48 فیصد ہوگیا ہے۔ کیلیفورنیا سے کام کرنے والی ایک کمپنی نے ایک سال پہلے خبردار کیا تھا کہ نوجوان اب پہلے کی طرح فیس بْک استعمال نہیں کر رہے۔ فیس بْک کے چیف ایگزیکٹیو آفسر مارک ذکربرگ صارفین کو فیس بْک ایپلیکیشنرز سے بڑھ کر مزید پراڈکٹس دینے کیلئے مصروف ہیں۔ انہوں نے 2012ء4 میں تصاویر شیئر کرنے کی مشہور اپلیکیشن کو ایک بلین ڈالرز سے کم میں خریدا تھا۔ اسی طرح رواں سال فیس بْک نے میسجنگ ایپ کو خریدنے کیلئے 18 بلین ڈالرز خرچ کئے۔ سٹی گروپ کے اندازوں کے مطابق کی مالیت 35 بلین ڈالرز تک پہنچ چکی ہے اور اس کی خریداری سے فیس بْک کو فائدہ پہنچا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
عام تعطیل کا اعلان















































