نیویارک۔۔۔۔۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعزاز پہلے پیپلز میگزین ایوارڈ کے دوران کیٹ کو دیا گیا۔ کیٹ اوپٹن امریکا کی ایک مقبول ترین ماڈل ہیں جو اب بڑی سکرین کا بھی حصہ بن چکی ہیں اور رواں برس ان کی پہلی فلم دی ادر وومین ریلیز ہوئی۔ کیٹ نے اس موقع پر اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری نظر میں پْرکشش شخصیت کا مطلب یہ ہے کہ وہ پراعتماد اور زندگی سے خوش ہو اور وہ ایسا فرد ہو جو سخت محنت پر یقین رکھتا ہو۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پیپلز میگزین نے کرس ہیمز ورتھ کو رواں برس کے لئے دنیا کا سب سے پْرکشش مرد قرار دیا تھا۔ اس اعزاز کے بعد وہ بریڈلے کوپر، ریان رینولڈز، بریڈ پٹ، جارج کلونی، سین کونری، بین ایفلک اور میل گبس جیسے ہولی وڈ سپر سٹارز کی صف میں شامل ہو گئے ہیں جو اس سے پہلے دنیا کے پْرکشش ترین مرد کے خطاب پر قبضہ جما چکے ہیں۔















































