بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

باکسنگ کے سابق عالمی چیمپیئن محمد علی کو نمونیا ہو گیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک۔۔۔۔باکسنگ کے سابق عالمی چیمپیئن محمد علی کو نمونیا کے مرض کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔محمد علی ہیوی ویٹ مکے بازی میں تین بار عالمی چیمیئن رہ چکے ہیں۔ وہ اس سے قبل پارکنسنز کے مرض میں مبتلا رہے ہیں۔محمد علی کے ترجمان باب گنیل نے میڈیا کو بتایا کہ محمد علی کی ’حالت مستحکم ہے۔‘
انھوں نے مزید کہا ’مرض کی تشخیص بہتر طور پر ہوئی ہے‘ اور یہ کہ 72 سالہ محمد علی کو ہسپتال سے جلد چھٹی مل جائے گی۔انھوں نے محمد علی کے اہل خانہ کی پرائیویسی کا حوالہ دیتے ہوئے مزید تفصیلات سے گریز کیا۔
واضح رہے کہ محمد علی کو پارکنسنز کے مرض کی تشخیص سنہ 1984 میں عالمی باکسنگ سے ریٹائر ہونے کے تین سال بعد ہوئی تھی۔ستمبر میں وہ اپنے آبائی شہر لوئزویلے میں محمد علی ہیومینیٹیریئن ایوارڈ کی تقریب میں نظر آئے تھے۔امریکہ کی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد علی پہلے کیسیئس کلے کے نام سے جانے جاتے تھے لیکن سونی لسٹن کے خلاف 25 فروری سنہ 1954 کو ہونے والے اہم مقابلے کے اگلے ہی دن انھوں نے اعلان کیا کہ وہ اسلام قبول کر رہے ہیں اور اپنا نام بدل کر محمد علی رکھ رہے ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…