بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اردن میں بھی 11 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان ۔۔۔۔۔اردن میں پھانسی کے قانون پر عائد پابندی 8 سال بعد اٹھاتے ہوئے 11 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قتل کی مختلف وارداوتوں میں ملوث 11 مجرموں کو رات کے ا خری پہر تختہ دار پر لٹکادیا گیا جب کہ وزارت داخلہ نے پھانسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پھانسی کے قانون پر عائد پابندی کے باعث مجرموں کو منطقی انجام تک نہیں پہنچایا گیا تاہم پابندی ختم ہونے کے بعد ابتدائی طور پر قتل کی وارداتوں کے 11 مجرموں کو لٹکادیا گیا ہے، پھانسی کی سزا پانے والے تمام مجرم مقامی تھے جنہیں 2005 اور 2006 میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔وزیرداخلہ حسین مجالی کا کہنا ہے کہ سزائے موت کے قانون پر عملدرا مد وقت کا تقاضہ ہے جب کہ عوامی رائے ہے کہ پھانسی کے قانون پر عملدرا مد نہ ہونے کے باعث جرائم میں اضافہ ہوچکا ہے تاہم سزائے موت کے قانون پر مفصل بحث ہونی چاہیئے۔
واضح رہے کہ اردن میں ا?خری مرتبہ 2006 میں 122 مجرموں کو پھانسی کی سزا دی گئی تھی تاہم عالمی دباؤ پر سزائے موت پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…