ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

اوباما نے کریمیا کے ساتھ تجارتی لین دین پر پابندی عائد کردی

datetime 20  دسمبر‬‮  2014 |

واشنگٹن۔۔۔۔ امریکی صدر بارک اوباما نے روس کی حمایت کرنے پر یوکرین کے جزیرہ نما علاقے کریمیا کے ساتھ تجارتی لین دین پر پابندی عائد کردی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے اپنے خصوصی انتظامی اختیارات استعمال کرتے ہوئے روس کی حمایت کرنے پر کریمیا کے ساتھ تجارتی لین دین پر پابندی عائد کر دی ہے۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ کریمیا پر تجارتی پابندی اس بات کی وضاحت ہے کہ یوکرین میں روس کا قبضہ کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے۔ روس سے ایک بار پھر کہتا ہوں کہ مشرقی یوکرین سے اپنا قبضہ ختم کر دے اور علیحدگی پسندوں کی حمایت ترک کر دے۔کریمیا پر معاشی پابندی کے بعد امریکی شہریوں کو کسی قسم کا تجارتی لین دین کرنے کی اجازت نہیں ہو گی اور اگر کوئی کمپنی یا فرد کریمیا کے ساتھ کسی قسم کی تجارت میں ملوث پایا گیا تو اس پر بھی پابندی عائد کردی جائے گی۔ بارک اوباما کی جانب سے کریمیا کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کا حکم کانگریس کی جانب سے پیش کئے گئے اس بل کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں صدر کو روس پر پابندی کے علاوہ اس بات کا بھی اختیار ہو گا کہ وہ تباہ کن ہتھیار یوکرین کی فوج کو بھیجیں۔واضح رہے کہ یوکرین میں رواں برس کے آغاز سے شروع ہونے والے تنازعے میں اب تک 5 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور مغربی ممالک اس کی تمام تر ذمہ داری روس پر عائد کرتے ہیں جب کہ روس کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…