بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

انگلینڈ نے الیسٹر کْک کو ہٹا کر اوون مورگن کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن۔۔۔۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے الیسٹر کْک کو ہٹا کر اْن کی جگہ اوون مورگن کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔یہ تبدیلی ورلڈ کپ سے صرف دو مہینے پہلیکی گئی ہے جس سے قبل 2011 میں کْک کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔سرلنکا سے سیریز میں شکست کے بعد کْک مْصر تھے کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے مگر سلیکٹرز نے جمعے کو اپنے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کر دیا۔مورگن نے اپنے کریر کا آغاز آئرلینڈ سے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے انگلینڈ کے لیے 107 ون ڈے میچز کھیلے۔
کْک کی ون ڈے میں کپتانی کے دور کا خاتمہ ایک مشکل سال میں ہو رہا ہے جس میں انہوں نے ایشز کی سیریز 5 صفر سے ہاری۔تاہم انہوں نے اپنی ٹیسٹ فارم بہتر کی اور جس کے نتیجے میں انڈیا سے سیریز 3 ایک سے جیتی مگر کْک پر ون ڈے کی کپتانی چھوڑنے کا دباؤ انڈیا ہی کے خلاف 3 ایک سے اپنے ہی ملک میں شکست اور سری لنکا کے ناکام دورے کے بعد بڑھتا گیا۔اگرچہ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے سربراہ پال ڈاؤنسیڈ نے کہا کہ تھا کہ انہیں ’حیرت‘ ہو گی اگر کْک کو ورلڈ کپ سے پہلے تبدیل کیا گیا تاہم چار رکنی سلیکشن پینل میں ان کا ووٹ نہیں تھا۔دوسری جانب کوچ پیٹر مورس اور سلیکٹرز جیمز وٹکر، مائک نیول اور اینگس فریزر نے کْک کی ورلڈ کپ کے لیے کپتانی کی گارنٹی دینے سے انکار کر دیا تھا۔
اوون مورگن نے اپنے کریر کا آغاز آئرلینڈ سے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے انگلینڈ کے لیے 107 ون ڈے میچز کھیلے۔اس کے علاوہ سابق کپتانوں ناصر حسین، ایلک سٹیورٹ اور مائیکل وون نے کْک کو کپتان کے طور پر بدلنے کا کہا۔کْک کو اپنے دورِ کپتانی میں ابتدا میں تو کامیابی ملی مگر انڈیا سے چیمپئنز ٹرافی کی جیت کے بعد ان کی کامیابی کا گراف نیچے جاتا گیا۔کْک نے 69 ون ڈے میچز بطور کپتان کھیلے جن میں سے 36 جیتے، 30 ہارے، ایک میں میچ برابر رہا اور دو میں میچ بے نتیجہ رہا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…