لاہور۔۔۔ کوٹ لکھپت جیل میں حساس اداروں کی تنصیبات پر حملے میں ملوث مجرموں کو آج دی جانے والی موت کی سزائیں ڈیتھ وارنٹ جاری نہ ہونے کے باعث موخر کر دی گئی ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں آج حساس اداروں کی تنصیبات پر حملے میں ملوث 4 افراد زاہد، ندیم، کامران اور عظیم کو تختہ دار پر لٹکایا جانا تھا لیکن ڈیتھ وارنٹ جاری نہ ہونے کے باعث ان کی سزائیں موخر کر دی گئی ہیں جو اب آئندہ ہفتے کسی بھی روز دیئے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب مجرموں کو سزائے موت دیئے جانے کے فیصلے کے بعد دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر کوٹ لکھپت جیل کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے، عام شہریوں کا جیل میں داخلہ بند جب کہ مجرموں کے اہل خانہ کو سخت چیکنگ کے بعد ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ کوٹ لکھپت میں قید سزائے موت کے 4 مجرموں میں سے ایک ملتان میں آرمی کیمپ پر جب کہ 3 چناب میں آرمی کیمپ حملے میں ملوث تھے اور ان کی رحم کی اپیلیں صدر پاکستان نے بھی مسترد کردی ہیں جب کہ چاروں دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ موصول ہونے کے بعد انھیں 24 گھنٹے کے اندر تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔
کوٹ لکھپت جیل میں آج دی جانے والی موت کی سزائیں موخر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں















































