کراچی۔۔۔۔۔وفاقی حکومت نے سانحہ پشاور کے بعد انسداد دہشت گردی کے موجودہ قوانین میں تبدیلیوں اور سزائے موت کے طریقہ کار میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس تجویز پر غور کیا جارہا ہے کہ دہشت گردوں کورسی کے ذریعے پھانسی دینے کے بجائے اسلامی قانون کے تحت سر قلم کیا جائے، اس تجویز کوپارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جاسکتا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل سے مشاورت کے بعد سزائے موت کے قوانین اور طریقہ کار میں تبدیلی کیلئے پارلیمنٹ سے قانون ساز ی کی جاسکتی ہے،دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف ا ئندہ تمام مقدمات تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت درج کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور ان مقدمات کے لیے فاسٹ ٹریک پی پی اے کورٹس قائم کی جائیں گی جو تیزی سے سماعت مکمل کرکے10روز میں فیصلے سنائیں گی جبکہ کراچی سمیت فاٹا کے اپریشن والے علاقوں میں فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا جائے گا۔
یہ عدالتیں فوجی قوانین کے تحت قائم کی جائیں گی، فوجی عدالتوں کی حتمی منظوری وزیراعظم ا رمی چیف سے مشاورت کے بعد دیں گے، تمام سفارشات اور تجاویز حکومت پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش کرے گی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا جائے گا کہ تحفظ پاکستان ایکٹ پر صوبائی حکومتیں موثر عمل درا مد کرائیں اور دہشتگردی میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات پی پی اے کے تحت درج کیے جائیں، پھانسی کی سزا پر عمل درا مد ایک ماہ میں کیا جائے اور سزا کے خلاف اپیلوں کو 10روز میں نمٹایا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعے کو پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ کمیٹی میں شامل تمام اراکین سے تحریری تجاویز طلب کریں گے۔ کمیٹی پراسیکیوشن کے نظام میں سقم اور قانون نافذ کرنے والے ادارں کو جدید ٹریننگ اور اسلحے کی فراہمی سمیت دیگر امور پر سفارشات مرتب کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے فورسز کو جدید اسلحہ اور ا لات کی فراہمی کیلیے صوبائی حکومتوں کو50ارب روپے فی کس اسپیشل گرانٹ جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی جائے گی۔پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پارلیمنٹ قانون سازی کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فاٹا کے علاوہ ملک کے مخصوص اضلاع خصوصاً کراچی میں کالعدم تنظیموں کے خلاف فاسٹ ٹریک انٹیلی جنس ا پریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، یہ ا پریشن پاک فوج کے تعاون سے کیا جائے گا، پارلیمانی کمیٹی فوجی عدالتوں کے قیام پر فوری رائے دے گی، فوجی عدالتوں میں انتہائی خطرناک دہشتگردوں کے خلاف مقدمات چلائے جائیں گے، دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات میں ملک سے غداری کی شق کو بھی شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
دہشت گردوں کے سر قلم کرنے پر غور
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
خانیوال میں مبینہ طور پر غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
-
لکڑی کا تختہ
-
وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
نئے بجٹ میں تنخواہ دارطبقے اور پنشنرزکی تنخواہوں میں اضافے کا امکان
-
معروف ٹک ٹاکر حکیم بابر کو مبینہ طور پر شربت میں زہریلی چیز پلا دی گئی، اسپتال منتقل
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری
-
یکم جون سے گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی! الرٹ جاری
-
پوجا بھٹ نے اپنے باپ مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف کردیا
-
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 250 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ
-
پسند کی شادی کرنیوالا لڑکاہلاک، لڑکی کی ٹانگیں توڑ دی گئیں
-
اقرار الحسن نے عمران خان سے معافی مانگ لی
-
ملک میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
عید کے موقع پر تصویر بنانے کے بہانے بلا کر مبینہ طور پر زہریلی چیز پلائی گئی،شکر ہے میری بیوی نے جوس...
-
امریکہ اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا، صدر ٹرمپ کے دستخط کا انتظار



















































