ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت کے لوگ طالبان اور داعش کی حمایت کرتے ہیں، الطاف حسین

datetime 18  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے لوگ لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ، طالبان اور داعش کی حمایت کرتے ہیں۔سانحہ پشاور کے حوالے سے الطاف حسین نے کہا کہ ماضی میں پولیس اور ایف سی کی چوکیوں، فوج، بحریہ اور فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز، جی ایچ کیو ور دیگرحساس مقامات پر دہشت گردوں نے حملے کئے اور مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں سمیت ہزاروں بے گناہ افراد کو شہیدکیا لیکن سابق عسکری قیادت نے اس دہشت گردی کی روک تھام کے لئے اس طرح کا جرات مندانہ ایکشن نہیں کیا جس طرح موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان میں طالبان دہشت گردوں کاصفایا کرنے کے لئے کررہے ہیں اور رات دن اس میں مصروف ہیں۔ موجودہ حکومت مذہبی انتہا پسند جماعتوں کوسپورٹ کرتی ہے، انہیں مالی مددفراہم کرتی ہے،وہ طالبان دہشت گردوں کانام تک لینے کیلئے تیارنہیں ہے۔ گزشتہ روزکے اجلا س میں بھی خانہ پری کی گئی ہے۔ ایسے میں قوم کی واحدامید چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل رضوان اختر سے ہے کہ وہ پورے ملک سے دہشت گردوں کاصفایا کرنے کے لئے مزید ٹھوس اقدامات کریں گے۔
الطاف حسین نے کہا کہ طالبان کے دیگر دہشت گرد حملوں کی طرح پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے انتہائی ہولناک حملے اور قتل عام کے واقعے میں بھی طالبان دہشت گردوں کو اندر کے کچھ لوگوں کی مدد اور رہنمائی حاصل تھی لہٰذا آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل رضوان اختر ان اطلاعات کی تحقیقات کرائیں اور دیکھیں کہ ہماری صفوں میں کون لوگ ملے ہوئے ہیں۔
الطاف حسین نے گزشتہ روز ایم کیوایم کے چینیوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدر اصغر عباس جعفری کے بیہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل لاہورمیں ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف اور ایم کیو ایم سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدر باؤ محمد انور کو شہید کیا گیا اور آج ایم کیوایم چینیوٹ کے نائب صدراصغرعباس جعفری کوبیدردی سے گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔ پنجاب میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے مگر حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ لشکرجھنگوی، سپاہ صحابہ، طالبان اور داعش کو موجودہ حکومت کے لوگ سپورٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ سے اپیل کی کہ اصغرعباس جعفری، باؤ محمدانور اور طاہرہ آصف کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ ایم کیو ایم کے عہدیداروں کے بہیمانہ قتل کے خلاف کل پورے پنجاب میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور بازؤں پرسیاہ پٹیاں باندھی جائیں گی۔
الطاف حسین نے کہا کہ عمران خان نے اپنے مفاد کے لئے نواز شریف سے معاملات طے کرلئے اور مک مکا کرکے خود بنی گالہ روانہ ہوگئے جبکہ اپنے کارکنوں، نوجوانوں اور بہنوں بیٹیوں کو روتا ہوا چھوڑ گئے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ اس پر تحریک انصاف کے کارکنوں کو خود سوچنا چاہیے۔ عمران خان کو خود کو لبرل کہتے ہیں جبکہ انہوں نے ابھی تک طالبان کا نام لے کر اس کی مذمت تک نہیں کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…