ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

آل راؤنڈر حارث سہیل نے محمد حفیظ کےلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ کون ان ہے اور کون آوٹ؟

datetime 10  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی: آل راؤنڈر حارث سہیل نے محمد حفیظ کےلئے خطرے کی گھنٹی بجادی اور نوجوان کرکٹرکا کہنا ہے کہ نیٹ میں مسلسل بولنگ کا ثمر مل گیا، کوچز اور کپتان نے بہتر پرفارم کرنے کا حوصلہ دیا، ٹیم کے کام آنے پر خوش ہوں۔

پاکستان کو محمد حفیظ کا ریڈی میڈ متبادل آل راؤنڈر میسر آگیا ہے، رنز دینے میں کنجوس شمار ہونیوالے تجربہ کار پلیئرکا بولنگ ایکشن آئی سی سی کے تحت بائیومکینک تجزیے میں غیر قانونی قرار دیا گیا ہے، بولنگ سے معطل کیے جانے کے بعد قوی امکان تھا کہ میزبان ٹیم 3 پیسرز محمد عرفان، وہاب ریاض اور عمرگل کیساتھ اسپنر ذوالفقار بابر کی خدمات سے فائدہ اٹھائے گی، مگر اضافی بیٹسمین کھلانے کیلئے سلو بولنگ کے شعبے کو حارث سہیل سے تقویت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

شاہد آفریدی کے ساتھ نوجوان بیٹسمین بھی ایک مکمل آل راؤنڈر کے روپ میں نظر آئے، لیفٹ آرم اسپنر کی پروفائل میں تو میڈیم پیسر لکھا ہے لیکن انھوں نے اچھی اسپن بولنگ کرتے ہوئے مسلسل 10 اوورز کا کوٹہ پورا کیا، حارث نے39رنز دیے لیکن کوئی وکٹ نہ حاصل کرسکے، حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ اس سے قبل کبھی مستند بولر کے روپ میں سامنے نہیں آئے، انھوں نے کیریئر کے 57 فرسٹ کلاس میچز میں بھی صرف 11 اوورز اور 2 گیندیں ہی کی ہیں، میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ وقار یونس، بولنگ میں انکے معاون مشتاق احمد اور مصباح الحق نے دہرے کردار کیلئے تیار کرتے ہوئے اعتماد دیا، بطور اسپنر بھی پرفارم کرنے کے حوالے سے ان کی حوصلہ افزائی کے بعد نیٹ میں 2 سے 3گھنٹے تک پریکٹس کرتا رہا۔

خوش ہوں کہ میری کارکردگی ٹیم کے کام آگئی، انھوں نے کہا کہ بیٹنگ کے دوران شاہدآفریدی نے بھی بڑا سپورٹ کیا، کسی موقع پر اس دباؤ میں نہیں آنے دیاکہ انٹرنیشنل میچ میں کتنی اہم اننگز کھیل رہا ہوں، ایک سوال پر حارث سہیل نے کہا کہ مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرنا مشکل لیکن کچھ کردکھانے کا عزم اور سینئرز کی سپورٹ ہو تو مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…