اسلام آباد۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر فائرنگ میں ملوث ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور اب اس بات کا خدشہ ہے کہ کہیں اسے جعلی پولیس مقابلے میں قتل نہ کردیا جائے۔بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے اور یہ پہلا موقع نہیں کہ جب ہمیں تشدد کے ذریعے روکنے کی کوشش کی گئی۔ اس سے پہلے گوجرانوالہ اور اسلام آباد میں اس طرح کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سزا اور جزا کا قانون اس قدر تباہ کردیا گیا ہے کہ ظالموں کے بجائے مظلوموں کے سزا دی جاتی ہے، ملک کی تمام سیاسی جماعتیں گزشتہ انتخابات میں دھاندلی پر متفق ہیں لیکن انہیں خدشہ ہے کہ اگر تحقیقات ہوئی تو بات بہت اوپر تک جائے گی اور اگلے انتخابات شفاف ہوجائیں گے، عوامی نیشنل پارٹی اگر یہ سمجھتی ہے کہ خیبر پختونخوا میں دھاندلی ہوئی ہے تو وہ کوئی بھی انتخابی حلقہ کھلوا سکتی ہے، ہم کسی عدالتی حکم کے پیچھے نہیں چھپیں گے۔عمران خان نے کہا کہ تمام تر حکومتی اقدامات کے باوجود ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں اس کا سلسلہ وہیں سے شروع ہونا چاہئے جہاں سے ٹوٹا تھا۔ ہمیں کوئی شوق نہیں کہ شہر بند ہوں لیکن اگر ہمیں دیوار سے لگایا گیا تو پھر احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، مذاکرات کے گزشتہ ادوار میں حکومت اور تحریک انصاف میں تحقیقاتی کمیٹی کی تمام جزئیات پر متفق تھے لیکن حکومت پر سے جیسے ہی دباؤ ختم ہوا وہ اپنی بات سے مکر گئی، ہم نے 4 انتخابی حلقے کھولنے کی بات کی تھی لیکن اب معاملہ اس سے بہت آگے چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 122 کی تحقیقات کے نتائج سے واضح ہوجائے گا کہ 4 حلقوں میں دھاندلی کی تحقیقات کیوں نہیں کرائی گئی، الیکشن کمشین نے دھاندلی کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے سلسلے میں 4 مرتبہ اپنا موقف تبدیل کیا، شیرافگن اور محبوب انور بیلٹ پیپرز چھپوانے میں ملوث تھے۔
چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ان کے پیچھے کوئی خفیہ طاقت نہیں اگر کسی کو اس بارے میں پتہ ہے تو انہیں بھی بتادے، خفیہ طاقت کے بل بوتے پر کوئی جماعت 118 دن تک احتجاج نہیں کرسکتی، نوازشریف اور ان کا خاندان اپنے کارندوں کے ذریعے موٹر ویز اور بجلی کے منصوبوں سے پیسے کمارہا ہے، وہ عوام کو صحت، تعلیم اور روزگار کی فراہمی پر توجہ دینے کے بجائے بڑے بڑے منصوبے بناکر اس سے پیسے کماتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیٹا لندن میں 8 ارب روپے کے فلیٹ میں رہتا ہے وہ پوچھتے ہیں کہ ان کے پاس اتنے پیسے کہاں سے آئے۔
خدشہ ہے فائرنگ میں ملوث ملزم کوجعلی پولیس مقابلے میں قتل نہ کردیا جائے، عمران خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات نے 3 ممالک کیلیے نئے ویزوں کا اجرا روک دیا؛ سفری پابندیاں عائد
-
بلوچستان: پیٹرول کی قیمت 500 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی
-
سستا پیٹرول سکیم میں ایک ساتھ 4000 روپے، موٹر سائیکل سواروں کے لیے بڑی خوشخبری
-
شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر جانے والی خاتون کےہلاکت کی فوٹیج سامنے آ گئی
-
16 سالہ لڑکی سے گن پوائنٹ پر 8 سے 10 لڑکوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی، ویڈیو بھی بنائی
-
موٹروےزیادتی کیس: ’’سزائے موت کے بعد کوئی نہیں کہے گا خاتون رات کو وہاں کیا لینے آئی‘‘
-
18سالہ گھریلوملازمہ اجتماعی زیادتی ، اسقاط حمل کےدوران ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت، والد نےمعاملہ مشکو...
-
دینی راستہ اختیار کرنے کے باوجود طلاق ہونے پر سارہ چوہدری کا ردعمل وائرل
-
آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کے وقت ان کے دفتر میں موجود تھا: عباس عراقچی کا انکشاف
-
ایران اور روس کا 25 ارب ڈالر کا بڑا جوہری معاہدہ، دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
-
امریکا اور اتحادی ممالک نے چین کو مشترکہ وارننگ جاری کر دی
-
آسمانی بجلی گرنے کے افسوسناک واقعہ میں تین افراد جاں بحق
-
اسلام آباد،3بچوں کی ماں کی پلازے کی چھت سے کود کر مبینہ خودکشی



















































