جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

امریکہ نے پاکستان اور افغانستان میں پرتشدد واقعات کی وارننگ جاری کر دی

datetime 10  دسمبر‬‮  2014 |

واشنگٹن۔۔۔۔۔ پاکستان ، افغانستان اور تھائی لینڈ میں موجود امریکی سفارت خانوں نے امریکا مخالف مظاہروں اور پرتشدد واقعات کی وارننگ جاری کی ہے۔منگل کو امریکی سینیٹ کی ایک کمیٹی نے اپنی جاری رپورٹ میں دہشت گردی کے ملزمان پر سنگین تحقیقاتی حربے استعمال کرنے پر سی آئی اے پر برستے ہوئے سخت تنقید کی تھی۔پاکستان، افغانستان اور تھائی لینڈ میں موجود امریکیوں کو سفار خانوں نے ملتے جلتے نوٹس جاری کئے ہیں، جن کے مطابق سینیٹ رپورٹ میں سی آئی اے پر سخت تنقید کے بعد ان ملکوں میں امریکی مفادات اور شہریوں پر حملے ہو سکتے ہیں۔سینیٹ رپورٹ کے مطابق افغانستان اور تھائی لینڈ میں دو ایسے خفیہ مراکز ہیں جہاں سی آئی اے قیدیوں سے تحقیقات کرتی ہے۔نوٹس میں امریکیوں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے اردگرد ماحول میں محتاط رہیں اور مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بالخصوص وہ ایسے مقامات پر نہ جائیں جہاں مظاہرے یا احتجاج ہو رہا ہو۔منگل کو جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سی آئی اے نے القاعدہ ارکان پر جو تحقیقاتی حربے استعمال کیے وہ کہیں زیادہ ظالمانہ ہیں اور ان سے مفید انٹیلی جنس بھی نہیں ملی۔سی آئی اے کے موجودہ سربراہ جان برینن نے ستمبر، 2001 میں امریکی شہروں میں القاعدہ حملوں کے بعد سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں اختیار کیے جانے والے سخت حربوں کا دفاع کیا ہے۔ان کا کہنا تھا ماضی میں کچھ غلطیاں ضرور سرزد ہوئیں لیکن واٹر بورڈنگ جیسے ظالمانہ حربے استعمال کرنے سے جو معلومات ملیں ‘ان سے حملوں کے منصوبے ناکام بنانے، دہشت گردوں کو پکڑنے اور زندگیاں بچانے میں مدد ملی’۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…