اسلام آباد۔۔۔۔ ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کی تعیناتی کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کو عدالتی وقت ضائع کرنے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس اطہر من اللہ نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار شاہد اورکزئی نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر نے پارلیمانی کمیٹی کو اس عہدے پر تقرری کے لئے 3 نام بھجوائے تھے لیکن کمیٹی نے تینوں ناموں پر غور کے بجائے جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا خان کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے درخواست گزار کا کوئی حق متاثر نہیں ہوا بلکہ درخواست گزار متفقہ چیف الیکشن کمشنر کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس لئے اس درخواست کو خارج کیا جاتا ہے، درخواست گزار نے اس درخواست کے ذریعے عدالتی وقت ضائع کیا اس لئے ان پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست خارج
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
معروف ریسلر ، ریسلنگ کے دوران چل بسے
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
26 اور 27 ستمبر کو موبائل سروس بند، اہم شہروں کے نام سامنے آگئے
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
پنجاب میں طلبا کی ای بائیکس کی تصدیق کا نیا طریقہ کار مقرر
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کا نیا طریقہ سامنے آگیا



















































