منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

امریکا میں پالتو بلی نے مالکن کو 10 کروڑ ڈالر کا مالک بنا ڈالا، مگر کیسے؟؟

datetime 9  دسمبر‬‮  2014 |

ایریزونا: کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ اللہ جب دیتا ہے تو چھپر پھاڑکر دیتا ہے ایسا ہی کچھ ہوا امریکا میں جہاں بلی نے اپنے مالک کو 10 کروڑ ڈالر کا نہ صرف مالک بنا دیا بلکہ  سالانہ آمدنی میں ہالی ووڈ اسٹار نکولس کڈمین اور میٹ ڈیمن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

امریکی ریاست ایریزونا کی رہائشی خاتون ٹباتھا بنڈسن کی گرمپی کے نام سے شہرت پانے والی پالتو بلی نے اپنی خوبصورتی، چھوٹے قد اور دل کو چھو دینے والی حرکتوں سے انٹرینٹ پر لوگوں کا دل جیت لیا اور پھر تو جیسے بڈسن کی قسمت ہی کھل گئی ہو، بلی کی عمر صرف 2 سال 6 ماہ ہے اور اس نے اتنی چھوٹی عمر میں ہی اپنی مالکن کو 10 کروڑ ڈالر کا مالک بنادیا۔

اپنی شہرت کے پہلے سال گرمپی نے ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالرکمائے لیکن وہ یہاں رکی نہیں اب وہ شہرت کی بلندیوں کی جانب سفر کرنے لگی اور اسے ایک ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ کر لیا گیا، اس اسٹار بلی نے فلم ’گرمپی کیٹس ورسٹ کرسمس ایور‘ میں لیڈنگ کردار ادا کیا اور لوگوں کے دل جیت لیے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گرمپی کی اس فلم نے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا جبھی تو اس فلم کا 15 زبانوں میں ترجمہ کیا گیا۔،گرمپی کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگائیں کہ یو ٹیوب پر ریلیز کی گئی اس کی ویڈیو کو ایک کروڑ 57 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔

گرمپی کی مالکہ اور ویٹرس تباتھا بڈسن کا کہنا تھا کہ بلی اس کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں جس نے اس کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے اسی لیے تو گرمپی کے سوشل میڈیا پر آنے کے چند دنوں بعد ہی اس نے اپنی جاب کو   خیرباد کہہ کر اس کی دیکھ بھال میں لگ گئی۔ اس کا کہنا تھا کہ بلی کے  سوشل میڈیا پر آنے کے بعد سے اس کا فون کبھی بند نہیں ہوا اور گرمپی کو کسی نہ کسی تقریب کے لیے بک کر لیا جاتا ہے۔

ایک برطانوی اخبار کے مطابق گرمپی کی سالانہ آمدنی رئیل میڈرڈ کے اسٹار رونالڈو، ہالی ووڈ اسٹار نکولس کڈمین، میٹ ڈیمن اور میتھیو میک کوناگھی سے بھی زیادہ ہے جس نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…