پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

ہڑتال کی کال پر ناکامی دیکھ کر شہر میں جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کی گئی،رانا ثنااللہ

datetime 9  دسمبر‬‮  2014 |

فیصل ا باد۔۔۔۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی ایک شخصیت پورے ملک میں ا گ لگانے کے درپے ہے جب کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنان شہر کے صرف 3 مقامات پر جمع ہوئے اور ہڑتال کی کال پر ناکامی دیکھ کر شہر میں جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کی گئی۔فیصل ا باد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنوں پر گولی چلانے والے شخص کی تصویر پیش کی جب کہ ان دونوں افراد کو بھی پیش کیا جنہیں تحریک انصاف کی جانب سے مقدمے میں مرکزی ملزم قرار دیا گیا تھا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی ا ئی کے مقامی رہنما یعقوب مراسم کی ایما پردرج کی گئی ایف ا ئی ا ر میں انہوں نے اپنے محلے دار امتیاز کو مرکزی ملزم قراردیا، اگر گولی چلانے والا امتیاز ولد سراج ہے تو فوٹیج میں نظر ا نے والا شخص کون ہے جو فائرنگ کررہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ قتل کے مقدمے میں خود بھی شامل تفتیش ہوں گے اورجن افراد کو نامزد کیا گیا انہیں بھی پیش کریں گے تاہم پولیس اپنا کام کررہی ہے جب کہ پی ٹی ا ئی کے لوگوں سے پوچھ گچھ کی جائے گی اور جلد گولی چلانے والے کو پکڑ لیا جائے گا۔سابق وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ پی ٹی ا ئی کارکنان پر فائرنگ کرنے والے شخص کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے نہیں اور نہ ہی یہ شخص اس حلقے میں رہتا ہے تاہم پی ٹی ا ئی کی مقامی قیادت کی ایما پر درج کئے گئے مقدمے کی تحقیقات کے بعد سب کچھ سامنے ا جائے گا اور جلد اصل حقائق تک پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی ایک شخصیت پورے ملک میں ا گ لگانے کے درپے ہے جب کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنان شہر کے صرف 3 مقامات پر جمع ہوئے اور ہڑتال کی کال پر ناکامی دیکھ کر شہر میں جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ گزشتہ روز پیش ا نے والا واقعہ کسی دہشت گرد تنظیم کی جانب سے کیا گیا ہو تاہم خدشہ ہے کہ شاید پی ٹی ا ئی کا ایجنڈا یہی ہے کہ ہر شہر میں جاکر اپنے ہی لوگوں کے ہاتھوں اپنے ہی لوگوں کی لاشیں گرائی جائیں اورخوف و ہراس پھیلا کر ہڑتال کو کامیاب کیا جائے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عارف علوی اوراسد عمر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرکے اپنے کارکنوں کو میرے گھر کے باہر جمع ہونے کی ہدایت کی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے پراکسایا جس کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…