فیصل آباد۔۔۔۔ پیپلز کالونی میں انسداد پولیو مہم میں مصروف ٹیم پر موٹرسائیکل پر سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک رضاکار جاں بحق ہوگیا۔ پنجاب کے مختلف شہروں کی طرح فیصل آباد میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے مہم دوسرے روز بھی جاری تھی کہ پیپلز کالونی میں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے ایک رضاکار زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد انسداد پولیو مہم کو روک دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم میں شامل رضاکاروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن فیصل آباد میں اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
فیصل آباد میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، ایک رضاکار جاں بحق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
معروف ریسلر ، ریسلنگ کے دوران چل بسے
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
26 اور 27 ستمبر کو موبائل سروس بند، اہم شہروں کے نام سامنے آگئے
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں طلبا کی ای بائیکس کی تصدیق کا نیا طریقہ کار مقرر
-
پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کا نیا طریقہ سامنے آگیا



















































